قومی خبریں

محکمہ موسمیات نے روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سےتردید کر دی ہے

محکمہ موسمیات نے روزنامہ جنگ مورخہ14 ستمبر،2019 میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سےتردید کر دی ہے۔پاکستان کے کسی بھی علاقے میں کسی طاقتور ترین طوفان کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ روزنامہ جنگ نے مورخہ14 ستمبر،2019 کواخبار میں خبر شایؑع کی تھی

محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر خالد ملک نے وضاحت کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان کے 80فیصد علاقوں میں مون سون پہلے ہی ختم ہو چکا ہے اور اس دوران پاکستان کے گردونواح میں موسمی حالات معمول کے مطابق ہیں۔ بارشیں کم ہونے کی وجہ سے ان دنوں گرمی اور حبس معمول سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ صرف محکمہ موسمیات کی جاری کردہ خبروں پر انحصار کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close